1

کسبَ کمال

 بھی عبادت ہے اور حلال

 کی کمائی کبھی ضائع نہیں ہوتی !! 

2
حقیقی کمال
 حاصل کرنا چاہتے ہو تو علم
 اور عمل کو یکجا کرو!! 
3
فقیر کا دوسرا نام
 اطاعت ہے اور جو اطاعت سے 
 خالی ہے وہ فقیرنہیں !!
4
ناجائز ذرائع سے ترقی حاصل
 کرنے کا قصد نہ کرو کیونکہ پہاڑ پر چڑھنا اور اترنا 
 دونوں خطرناک ہیں کامیابی دیانتداری سے حاصل کرو
 جو ہر کام کی پہلی شرط ہے 
5
فقیر وہ ہے
 جو مر جائے مگر کسی کے آگے
 ہاتھ نہ پھیلاے!!
6
دنیا ایک ریاکار کی مانند ہے 
جس کے جال میں پھسنے والا 
 بمشکل ہی چھٹکارا پاتا ہے !!
7
اللہ تعالیٰ کے سوا 
کسی اور سے حاجت طلب 
کرنا شرکِ حقیقی ہے !!
8
اپنی خطاؤں کا
 اعتراف کرنے اور ان سے تائب
 ہونا ہی بزرگی ہے !!
9
جو یادِ الہٰی سے دل کو بساتا ہے 
اُس کے اندر شیطان کا عمل دخل بلکل 
نہیں رہتا اور  شیطان اس قلب
سے کوسوں دور بھاگتا ہے  

customized by
Shaikh yazdani ishaati

- Copyright © Adab Nama | ادب نامہ - Blogger Templates - Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -